0
Monday 6 Feb 2023 23:42

حزب الله لبنان نے فوری طور ترکی اور شام کے زلزلہ زدگان کی امداد کا مطالبہ کر دیا

حزب الله لبنان نے فوری طور ترکی اور شام کے زلزلہ زدگان کی امداد کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ آج لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شام اور ترکی میں آنے والے زلزلے سے ہزاروں افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا، اس کے علاوہ ملبے تلے زندہ بچ جانے والے افراد کو نکالنے کے لیے بین الاقوامی اداروں سے فوری مدد کا مطالبہ کیا۔ پیر کی شب اپنے جاری بیان میں حزب الله نے مطالبہ کیا کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شامی و ترکی زخمیوں، متاثرہ اور بے گھر افراد کے لئے سہولتیں فراہم کی جائیں۔ اپنے بیان کے آخر میں حزب الله نے اس دردناک حادثے میں مرنے والوں کے لئے مغفرت اور زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

یاد رہے کہ آج پیر کی صبح جنوبی ترکی اور شمالی شام کے علاقوں میں شدید زلزلہ آیا، تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں مرنے والوں کی تعداد 1541 اور شام میں 911 افراد تک پہنچ چکی ہے، جبکہ ترکی میں 9733 اور شام میں 2426 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ آج صبح 04:17 پر 7.8 شدت کے اس زلزلے کے دوران کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد ریسکیو اور سرچ ٹیمیں ملبہ تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1039911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش