0
Tuesday 7 Feb 2023 12:43

جب تک نیب کو ختم نہیں کریں گے حکومت نہیں چلے گی، شاہد خاقان عباسی

جب تک نیب کو ختم نہیں کریں گے حکومت نہیں چلے گی، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتساب کا سرکس جاری ہے لیکن اس وقت نیب کے احتساب کی ضرورت ہے، فواد حسن فواد کے خلاف  بھی جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال کو حساب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک نیب کو ختم نہیں کریں گے حکومت نہیں چلے گی، جاوید اقبال رو رو کر کہتے ہیں مجھ سے حکومت کراتی تھی، نیب کو سیاست دانوں کو توڑنے کے لیے استعمال کریں گے تو قیمت عوام ادا کریں گے، جاوید اقبال یہ بتائیں ان سے کس نے مقدمات درج کروائے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے احتساب کے تین مشیر رکھے تھے لیکن کہتا تھا میں نہیں کرتا مجھ سےجنرل باجوہ کراتے تھے اور جنرل باجوہ کہتے ہیں مجھے پتا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں مسلم لیگ میں ہوں کہیں نہیں جا رہا، میاں صاحب علاج کرا کر آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1040009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش