0
Wednesday 8 Feb 2023 00:14

پی ڈی ایم نے صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن میں تاخیر کی حکمت عملی تیار کرلی

پی ڈی ایم نے صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن میں تاخیر کی حکمت عملی تیار کرلی
اسلام ٹائمز۔ حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن میں تاخیر سے متعلق حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں تاخیر کے لیے عدالتوں میں درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مشاورت کے بعد فیصلہ کر لیا۔

پہلے سندھ حکومت اور پھر بلوچستان حکومت کی جانب سے عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کی جائے گی۔ سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں کی درخواستوں میں موقف اپنایا جائے گا کہ الیکشن نئی مردم شماری کے بعد کروائے جائیں۔ درخواستوں میں یہ موقف بھی اختیار کیا جائے گا کہ مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں لازمی ہیں، نئی حلقہ بندیوں کے عمل کے لیے آئینی طور پر کم سے کم 90 دن درکار ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1040120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش