0
Tuesday 7 Feb 2023 23:18

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا، 7 نکاتی ایجنڈا جاری

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا، 7 نکاتی ایجنڈا جاری
اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے قرارداد پیش کریں گے۔ مشترکہ اجلاس میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت میں قرارداد منظور ہوگی۔ ایجنڈے کے مطابق والدین کے تحفظ کا بل 2022ء قانون سازی کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اسی طرح اسلام آباد میں مقامی حکومت ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی جائے گی۔

ترمیم کا مقصد اسلام آباد میں یونین کونسل کی نشستوں میں اضافہ کرنا اور میئر و ڈپٹی میئر کا براہ راست انتخاب کروانا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق مرتضیٰ جاوید عباسی ملکی معاشی صورتحال پر بحث کی قرارداد پیش کریں گے۔ مرتضیٰ جاوید عباسی جموں و کشمیر، قومی اداروں کی تکریم پر بحث کی قرارداد بھی پیش کریں گے۔ اسی طرح پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)، بڑھتی آبادی، موسمیاتی تبدیلی اور خارجہ پالیسی پر بحث کی قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1040121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش