0
Thursday 6 Oct 2011 17:02

وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو مہم، ہزاروں افراد کا مظاہرہ،

وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو مہم، ہزاروں افراد کا مظاہرہ،
نیویارک:اسلام ٹائمز۔ امریکی شہر نیویارک میں شہر کے اقتصادی علاقے میں "وال سٹریٹ پر قبضہ کرو" مہم تیسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے اور شہر میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ جاری ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں سے مظاہرین نے نیویارک کے معاشی سرگرمیوں والے علاقے وال اسٹریٹ جنرل پر "وال سٹریٹ پر قبضہ کرو" کے نام پر دھرنا دیا ہوا ہے۔ احتجاج کرنے والوں میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔ آج ہونے والے مظاہرے میں امریکہ کی مختلف ٹریڈ یونینز بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔ کارپوریٹ لالچ، بنکوں کی مبینہ لوٹ کھسوٹ، بے گھری اور بیروزگاری جیسے مسائل کے خلاف بیروزگار اور بے گھر امریکی گذشتہ سترہ ستمبر سے وال سٹریٹ پر احتجاج کر رہے ہیں۔احتجاج کے دوران مظاہرین کو شدید تشدد کا بھی سامنا کرنا پڑا اور سینکڑوں مظاہرین گرفتار بھی ہو چکے ہیں۔
وال اسٹریٹ پر ہزاروں کی تعداد میں پولیس تعینات ہے۔ اس تحریک کے پہلے دن نیویارک کے میئر بلومبرگ نے بیان دیا تھا کہ امریکہ میں نوجوان کالجوں سے گریجوئٹ ہو کر نکل رہے ہیں ان کے لیے روزگار نہیں ہے۔ جو سماجی غصہ مصر، تیونس اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں دیکھا تھا وہ اب امریکہ گلیوں میں امڈ آیا ہے۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق امریکا میں جاری اینٹی وال اسٹریٹ تحریک میں اب مزدور یونینیں بھی شامل ہو گئی ہیں، ہزاروں لوگ نیویارک میں مسلسل دو ہفتے سے احتجاج کر رہے ہیں، نیویارک کے فولے اسکوائر میں ہزاروں افراد نے لوئر مین ہٹن کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں پہلی بار مزدور یونینیں بھی شامل ہوئیں، غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں پانچ ہزار سے زائد افراد شریک ہیں، لیکن مزدور یونینوں کا دعویٰ ہے کہ بارہ ہزار سے زائد افراد احتجاج میں شریک ہیں، امریکا کے مختلف شہروں میں دو ہفتے سے جاری اینٹی وال اسٹریٹ تحریک امریکا میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری، مہنگائی اور بیل آوٴٹ پیکیج کے خلاف ہے۔
خبر کا کوڈ : 104263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش