0
Monday 13 Mar 2023 13:49

متحدہ علماء فورم جی بی کے وفد کی شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال کیساتھ اہم نشست

متحدہ علماء فورم جی بی کے وفد کی شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال کیساتھ اہم نشست
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء فورم جی بی کی علامہ اسد اقبال زیدی صدر شیعہ علماء کونسل سندھ کیساتھ اہم نشست ہوئی۔ جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت برادر ارباب حسین نگری نے حاصل کی۔ جس کے بعد صدر متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان حجۃ الاسلام شیخ غلام محمد شاکری نے علماء فورم جی بی کا تعارف اور اہداف و مقاصد کو مختصر طور پر بیان کیا۔ شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی حکمت اور دانشمندی کے نتیجے میں آج تشیع پاکستان بھر میں سرخرو ہے، سیاسی طور پر شیعہ علماء کونسل سندھ میں ایک مضبوط قوت کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ حالیہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اکثر و بیشتر جگہوں پر شیعہ علماء کونسل دوسری بڑی پارٹی تھی۔ 
 
انہوں نے مزید کہا کہ نظریاتی افراد کی تربیت اور تنظیمی امور میں نظم و ضبط پیدا کرکے ہم مزید سیاسی کامیابیاں ادا کر سکتے ہیں۔ جی بی کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی بی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان بنیادی کردار ادا کر رہی ہے اور آپ علمائے کرام کے تعاون سے تنظیمی کارکردگی کو مزید بہتر کی جا سکتی ہے۔علامہ اسد اقبال زیدی نے سندھ بھر میں تنظیمی فعالت اور کارکردگی پر روشنی ڈالی اور شہداء سیہون کی برسی کے کامیاب اجتماع کے متعلق بھی گفتگو کی۔ پروگرام کے آخر میں علامہ اسد اقبال زیدی سے مختلف تنظیمی اور قومی ایشوز پر سوالات کئے گئے جن کا انہوں نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ جواب دیا جبکہ دعائے امام زمانہ عج کی تلاوت کے ساتھ نشست کا اختتام ہوا۔
خبر کا کوڈ : 1046450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش