0
Monday 13 Mar 2023 18:46

کالج میں جمہوریت کی بات کرنے پر ہمیں غدار کہا جاتا ہے، ملکارجن کھڑگے

کالج میں جمہوریت کی بات کرنے پر ہمیں غدار کہا جاتا ہے، ملکارجن کھڑگے
اسلام ٹائمز۔ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے راہل گاندھی سے متعلق بی جے پی لیڈر پیوش گوئل کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں جمہوریت کی بات کرنے پر ہمیں غدار کہا جاتا ہے۔ نریندر مودی کے بیرون ملک بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس صدر نے بی جے پی پر تنقید کی۔ ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ اگر وزیراعظم خود بیرون ملک مٰن ایسی بات کہتے ہیں تو وہ صحیح ہیں اور اگر راہل گاندھی کہتے ہیں تو غلط ہو جاتی ہہں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ چور کوتوال کو ڈانٹنے جیسا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ’’پیوش گوئل نے راہل گاندھی کی تقریر کو اپنے انداز میں پیش کیا، وہ اس ملک کی جمہوریت کو کچل رہے ہیں، جمہوریت کی جگہ بی جے پی کے راج میں نہیں ہے، ہر خود مختار ادارے کا غلط استعمال ہو رہا ہے‘‘۔

کیمبرج میں راہل گاندھی کی تقریر کے بارے میں بات کرتے ہوئے ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ اگر ہم کسی کالج میں جمہوریت کی بات کرتے ہیں تو ہمیں ملک دشمن کہا جاتا ہے۔ کوریا میں مودی نے اس ملک میں 70 سالوں میں جو کچھ ہوا، جو صنعت کار بڑھے اور ملک میں جو سرمایہ کاری ہوئی اس کی مذمت کی۔ کناڈا میں کہا کہ وہ (وزیر اعظم) پھیلی ہوئی گندگی کو صاف کر رہے ہیں۔ ملکارجن کھڑگے نے مزید کہا کہ اگر وزیر اعظم خود بیرون ملک میں ایسی بات کہتے ہیں تو وہ درست ہے اور اگر راہل گاندھی کہتے ہیں تو غلط ہو جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1046500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش