0
Monday 13 Mar 2023 19:04

حب، ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس، علامہ مقصود ڈومکی کی خصوصی شرکت

حب، ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس، علامہ مقصود ڈومکی کی خصوصی شرکت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع حب کے ضلعی شوریٰ کا اجلاس اور تنظیمی کنونشن کا انعقاد مرکزی حب میں امام بارگاہ جام کالونی میں ہوا۔ جسکی صدارت مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کی۔ جبکہ مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، سابق صوبائی صدر علامہ برکت علی مطہری اور صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی، صدر مجلس علماء شیعہ ضلع جیکب آباد مولانا سیف علی ڈومکی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کے علاوہ ضلعی شوریٰ کے اراکین اور ضلعی کابینہ کے 4 یونٹوں کے عہدیداران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اس موقع پر سید قربان علی شاہ رضوی کثرت رائے سے اگلے تین سال کے لئے ضلعی صدر منتخب ہوئے۔

صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے نو منتخب ضلعی صدر سے حلف لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شعبہ تنظیم سازی کی جانب سے یونٹس کے لئے نو نکاتی پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔ تنظیمی اضلاع اور یونٹس سالانہ پروگرام پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع اور تحصیلوں کی رہنمائی کے لئے رہنمائے مسوولین کتاب مرتب کی گئی ہے۔ تمام مسوولین اس کتاب کا مطالعہ کریں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ تنظیم کو منظم و مضبوط کرنے کیلئے یونٹس کا قیام نہایت ضروری ہے۔ کارکنان و عہدیداران کی کردار سازی کے لئے دعاؤں، اخلاقی دروس اور اسٹڈی سرکل کے پروگرامز کا انعقاد ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1046513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش