0
Wednesday 15 Mar 2023 09:43

جماعت اسلامی ملتان کے نامزد امیدواران صوبائی اسمبلی نے کاغذات جمع کروا دیے

جماعت اسلامی ملتان کے نامزد امیدواران صوبائی اسمبلی نے کاغذات جمع کروا دیے
اسلام ٹائمز۔ ملتان میڈیا سنٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جماعت اسلامی ملتان کے نامزد امیدواران صوبائی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کے دفتر میں اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔ جماعت اسلامی صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں اپنے جھنڈے اور اپنے نشان ترازو پر الیکشن میں حصہ لے گی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی وامیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نے صوبائی حلقہ 213، میاں آصف محمود اخوانی صوبائی حلقہ 214، حافظ محمد اسلم صوبائی حلقہ215، خواجہ صغیر احمد صوبائی حلقہ212، مولانا عبدالوحید اختر صوبائی حلقہ221، را آصف خورشید صوبائی حلقہ217، مہر امجد جوتہ صوبائی حلقہ218، میاں محمد ابراہیم صوبائی حلقہ219، شاہد محمود خان صوبائی حلقہ 223، آصف علی راجپوت صوبائی حلقہ216، رائے محمد سلیم کھرل نے صوبائی حلقہ 211 کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1046803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش