0
Wednesday 15 Mar 2023 22:06

بڈگام میں سفاکانہ قتل انسانیت سازی کی بدترین واردات ہے، آغا سید حسن موسوی

بڈگام میں سفاکانہ قتل انسانیت سازی کی بدترین واردات ہے، آغا سید حسن موسوی
اسلام ٹائمز۔ سویہ بگ بڈگام میں جوان سال لڑکی کے درندانہ قتل کو انسانیت سوزی کی بدترین اور لرزہ خیز واردات قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ یہ دلدوز سانحہ ہم سب کشمیریوں کے لئے ایک صدمہ جانکاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دردانہ قتل نے اہل کشمیر کو دم بخود کر کے رکھ دیا ہے۔ آغا سید حسن موسوی سویہ بگ سفاکانہ قتل کے ملزم کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کے مطالبے کو لیکر ایک احتجاجی جلوس کی قیادت کر رہے تھے۔ مرکزی امام باڑہ بڈگام میں نماز ظہرین کے بعد اس دلدوز سانحہ کے خلاف بطور احتجاج انجمن شرعی شیعیان کے سینکڑوں کارکنوں نے آغا سید حسن موسوی کی قیادت میں احتجاج کیا اس موقعہ پر آغا حسن نے کہا کہ جس دردانہ طریقے پر لڑکی کو قتل کرکے اس کے بدن کو پارہ پارہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے یہ حقیقت عیان ہے کہ قاتل ایک خونخوار درندہ ہے اور ایسے درندے کو بلا تاخیر عبرت ناک انجام تک پہنچانا انسانیت کے وسیع ترین مفادات میں ہے۔ آغا سید حسن موسوی نے جموں و کشمیر پولیس تھانہ سویہ بگ کے آفسران کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ صرف دو دن کے اندر اندر قاتل کو تلاشنا اور بریدہ لاش کی بازیابی ایک قابل تحسین کام ہے چونکہ یہ معاملہ اب عدلیہ میں جائے گا اور عدلیہ کو یہ حقیقت تسلیم کرکے مقدمے کی شنوائی فاسٹریک بنیادوں پر کرنا چائے کہ یہ معاملہ صرف ایک گھر یا خانوادہ کا نہیں بلکہ پوری قوم اور انسانیت سے جڑا ہوا معاملہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1046908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش