اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے سالانہ امتحانات لئے گئے۔ وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے زیراہتمام ہونے والے امتحانات میں جامعتہ النجف کوٹلی امام حسینؑ کے طلباء نے امتحانات دیئے۔ وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی زیرنگرانی ڈیرہ اسماعیل خان کے شیعہ مدارس کے طلباء نے مختلف امتحان سنٹرز میں امتحانات دیئے ہیں۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے، امتحان سنٹرز میں مختلف مدارس کے مدارسین ممتحن کے فرائض انجام دے رہے ہیں، جس میں سینکڑوں شیعہ مدارس کے طلباء امتحانات دے رہے ہیں۔