0
Monday 20 Mar 2023 15:55

کراچی والے ہوجائیں ہوشیار، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

کراچی والے ہوجائیں ہوشیار، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں 22  مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا نیا سسٹم 22 مارچ کو جنوبی بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں کراچی  سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر 22 مارچ کی شام کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بدستور خطے میں موجود ہے، جس کے زیر اثر سندھ میں جامشورو، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھر پارکر، سانگھڑ، عمر کوٹ، میرپورخاص، حیدرآباد، مٹیاری اور دیگر اضلاع میں گرد و غبار ہو سکتا ہے۔ گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں تیز باش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ سسٹم کے زیر اثر بلوچستان کے اکثر اضلاع میں 22 سے 23 مارچ کے دوران بیشتر مقامات پر گرد و غبار متوقع ہے، جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور تیز بارش کا امکان ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1047700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش