0
Tuesday 21 Mar 2023 11:49

پی ٹی آئی کے جلسے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ کا ڈی سی لاہور کو فوری فیصلہ کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے جلسے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ کا ڈی سی لاہور کو فوری فیصلہ کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی مینار پاکستان جلسہ کرنے کی اجازت کیلئے درخواست پر آج ہی فیصلہ کرکے کل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر عدالت میں پیش ہوئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کی طرف سے جلسے کی اجازت سے متعلق دو درخواستیں موصول ہوئیں۔

ڈی سی کے مطابق پی ٹی آئی نے پہلے 22 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی، دوسری درخواست میں جلسہ 26 مارچ کو کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔ پی ٹی آئی کی درخواست پر آج شام متعلقہ حکام سے میٹنگ ہے، میٹنگ کے بعد جلسے کی اجازت سے متعلق پی ٹی آئی کو آگاہ کریں گے۔ عدالت نے ڈی سی کو آج ہی زیرالتواء درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کر کے کل تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اور سماعت ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 1047861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش