0
Sunday 9 Oct 2011 02:18

ڈورن طیارے استعمال کرنے کا امریکہ کا پہلا برملا اظہار

ڈورن طیارے استعمال کرنے کا امریکہ کا پہلا برملا اظہار
سسلی :اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیرِ دفاع لیون پنیٹا نے شدت پسندوں کو نشانہ بنانے کے لیے بغیر پائلٹ کے طیارے استعمال کیے جانے کا پہلی بار برملا اظہار کیا ہے۔ امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کی جانب سے شدت پسندوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون طیاروں کے استعمال پر امریکی حکام عام طور پر چپ سادھے رکھتے تھے تاہم اب اس معاملے سے پردہ اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔ سسلی میں بحریہ کے ہوائی اڈے پر بین الاقوامی فوج کے اہلکاروں سے ملاقات میں لیون پنیٹا نے سی آئی اے کی جانب سے استعمال کیے جانے والے ڈرون طیاروں کا دو بار تذکرہ کیا جن کے بارے میں یقین کیا جاتا ہے کہ ان خفیہ جاسوس طیاروں کو القاعدہ اور طالبان کے اراکین کو نشانہ بنانے کے لیے یمن، پاکستان اور دیگر مقامات پر استعمال کیا جارہا ہے۔ اس دوران گلوبل ہاک کے سامنے کھڑے ہوکر انہوں نے لیبیا میں فوجی آپریشن کی نزاکت پر بات کی جس میں ڈرون طیارے بھی استعمال کیے جارہے ہیں اور کہاکہ  گلوبل ہاک کا استعمال جیسا کہ میرے پیچھے موجود ہے، اور ڈرون طیاروں کا استعمال، ان سے میں اپنے گزشتہ کام کے دوران سے ہی بہت اچھی طرح واقف ہوں۔
یہ پہلی بار نہیں کہ لیون پنیٹا نے ڈرون طیاروں کا ذکر کیا ہو بلکہ امریکی اہلکار پہلے بھی ڈھکے چھپے الفاظ میں اس بات کا ذکر کرتے رہے ہیں کہ القاعدہ کو کمزور کرنے کے لیے ڈرون طیاروں کا کردار ہے۔ لیون پنیٹا نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے ایک بار اشاراً کہا تھا کہ القاعدہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون سے حملے ہی اب کھیل کا حصہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 104787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش