0
Saturday 25 Mar 2023 15:01

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر تشدد، جوڈیشل کمیشن کے حکم پر عمل روک دیا گیا

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر تشدد، جوڈیشل کمیشن کے حکم پر عمل روک دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پچیس مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کی انکوائری،، نگران حکومت نے جوڈیشیل کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی سے روک دیا، جوڈیشل کمیشن نے تین پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیا تھا۔ نگران حکومت نے 25 مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد کی انکوائری کرنیوالے جوڈیشیل کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی سے روک دیا ہے۔ انکوائری رپورٹ میں کمیشن شبر رضا رضوی نے 3 پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیا تھا۔ ان پولیس اہلکاروں میں ڈی ایس پی ناصر مشتاق، ایس ایچ او فرقان محمود اور اے ایس آئی ذوالفقار علی شامل تھے۔ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر 25 کو پولیس کے تشدد پر تحقیقات کیلئے سابقہ حکومت نے کمیشن بنایا تھا۔ جسٹس (ر) شبر رضا رضوی کی سربراہی میں بنائے گئے ون مین کمیشن نے سانحہ 25 کی تحقیقات کی تھیں۔ جسٹس (ر) شبر رضا رضوی نے لانگ مارچ پر ہونیوالے تشدد کو غیرقانونی اور سیاسی انتقام قراردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1048630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش