0
Friday 31 Mar 2023 07:24

قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل اسماعیل قاآنی کی نجف میں شهید ابو مهدی المهندس کے مزار پر حاضری

قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل اسماعیل قاآنی کی نجف میں شهید ابو مهدی المهندس کے مزار پر حاضری
اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسدارن انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل اسمعٰیل قاآنی گذشتہ روز نجف اشرف پہنچے۔ جہاں انہوں نے زیارت امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کا شرف حاصل کیا۔ اس کے بعد انہوں نے شهید آیت‌ الله حکیم کے بیٹے کی برسی کی تقریب میں شرکت کی۔ وہ شهید آیت‌ الله حکیم کے فرزند کی مجلس ترحیم کے بعد شہیدین صادق الصدر اور ابو مہدی المہندس کے مزارات پر پہنچے۔ جہاں انہوں نے مرحومین کی قبور پر فاتحہ خوانی اور مغفرت کی دعا کی۔ جنرل اسماعیل قاآنی دفاع مقدس میں خراسانی بریگیڈ کے کمانڈروں میں سے ایک ہیں۔ انہیں سپاہ قدس میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی جانشینی کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کے دوران "نصر5" اور امام رضا (ع) کی 21ویں کور کی کمانڈ کی۔ وہ، جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد 2019ء میں سپاہ قدس کے کمانڈر منتخب ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 1049727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش