0
Friday 31 Mar 2023 22:30

اسلام کی تبلیغ اور بقاء کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنیوالا گھرانہ حضرت خدیجہؑ کا ہے، علامہ صادق جعفری

اسلام کی تبلیغ اور بقاء کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنیوالا گھرانہ حضرت خدیجہؑ کا ہے، علامہ صادق جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے ام المومنین حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین اسلام کے فروغ کے لئے ملیکۃ العرب حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا نے جس انداز سے جانی و مالی ایثار کا عملی اظہار کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، یہ وہ ہستی ہیں جنہیں خاتم الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حقیقی معرفت حاصل تھی، دین اسلام کی ترویج میں ام المومنین حضرت خدیجہ سلام  اللہ علیہا کا کردار ہمیشہ مثالی رہا، دین اسلام کی تبلیغ سے لے کر دین کی بقا کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے گھرانہ اولاد خدیجہ سلام و صلوٰۃ اللہ علیہا کا ہے۔

علامہ صادق جعفری نے کہا کہ نبی کریم (ص) نے ام المومنین حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا سے جدائی کے سال کو ''عام الحزن''یعنی غم کا سال قرار دے کر ان کی عظمت و مرتبے کو واضح کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نبی (ص) کے ہر لفظ  کو حکم کا درجہ دینے والی عرب کی اس عظیم ملکہ کو سماجی مقاطعہ کے دوران شعب ابی طالب (ع) میں جو سختیاں برداشت کرنا پڑیں اس پر دین اسلام ان کا مقروض ہے، حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کی ذات مبارکہ اور ان کا ہر عمل خواتین کے لئے مشعلِ راہ ہے، معاشرے کو پاکیزہ بنانے کے لئے خاندان رسالت کے کردار کو شعار بنانا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1049850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش