0
Friday 26 May 2023 14:45

ایران نے "خرم شھر4" میزائل لانچ کردیا

ایران نے "خرم شھر4" میزائل لانچ کردیا
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ ایران نے "خرم شھر4" بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ اس موقع پر ایرانی وزیر دفاع جنرل "محمد رضا آشتیانی"، وزارت دفاع اور مسلح افواج کے معاونین موجود تھے۔ اس میزائل کی رینج 2000 کیلو میٹر ہے اور اس کا وار ہیڈ 1500 کیلو گرام ہے۔ یہ "خرمشھر میزائل" کا جدید ورژن ہے جو بغیر رہنمائی کے پوائنٹ بلینک میزائلوں کی اقسام میں سے ایک ہے۔ اس کا انجن ایک جدید اروند انجن ہے جو ہائپرگولک ایندھن کا استعمال کرتا ہے۔ میزائل انڈسٹری کے ماہرین نے خرمشہر 4 کی ٹیکٹیکل صلاحیت بڑھانے کے لئے اس میزائل کے انجن کو فیول ٹینک کے اندر ایڈجسٹ کیا جس سے اس کی لمبائی تقریباً 13 میٹر رہ گئی ہے۔ خرمشہر 4 (خیبر) میزائل نیوی گیشن ایڈ سسٹم سے لیس ہے اور بھاری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائل ایکٹیو فیز گائیڈنس، مڈل فیز گائیڈنس اینڈ کنٹرول کا بھی استعمال کرتا ہے۔

میزائل کی لانچنگ تقریب سے وزیر دفاع جنرل محمد رضا آشتیانی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میزائل دشمن کے ریڈار اور دفاعی سسٹم میں آئے بغیر اپنے ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آپریشن کی ماہیت کے مطابق یہ میزائل مختلف وار ہیڈ کا استعمال کر سکتا ہے۔ خرمشہر 4 کم ترین وقت میں اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ جنرل محمد رضا آشتیانی نے کہا کہ اس تقریب میں وزارت دفاع کا پیغام مضمر ہے کہ خرمشہر 4 میزائل کی لانچنگ دشمنوں کے خلاف دفاعی صلاحیتوں میں بہتری کے پیش نظر کی گئی ہے۔ انہوں نے وضاحت کے ساتھ کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنے ملک اور انقلاب اسلامی کی کامیابیوں کے دفاع کے لئے پُرعزم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1060219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش