0
Tuesday 30 May 2023 20:59

سوشل میڈیا پر جوڈیشل افسران کو بدنام نہیں کیا جا سکتا ہے، سپریم کورٹ

سوشل میڈیا پر جوڈیشل افسران کو بدنام نہیں کیا جا سکتا ہے، سپریم کورٹ
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے کہا کہ کوئی شخص سوشل میڈیا پر عدالتی افسران کو بدنام نہیں کر سکتا ہے۔ عدالت نے یہ بیان مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کرنے والی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے دیا، جس میں ایک شخص کو ضلع جج کے خلاف بدعنوانی کے الزامات لگانے پر 10 دن کی جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔ سپریم کورٹ آف انڈیا کرشنا کمار رگھوونشی نامی ایک شخص کی درخواست پر سماعت کر رہی تھی جس نے واٹس ایپ پر مبینہ طور پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج ایس پی ایس بندیلا کی ’’تصویر، ساکھ اور وقار‘‘ کو مجروح کرنے والا خط گردش کیا تھا۔

ہائی کورٹ نے جج کے خلاف بدعنوانی کے الزامات لگانے پر رگھوونشی کے خلاف از خود مجرمانہ توہین کا مقدمہ شروع کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس بیلا ایم ترویدی اور جسٹس پرشانت کمار مشرا کی بنچ نے کہا کہ صرف اس وجہ سے کہ آپ کو اپنا من چاہا حکم نہیں ملتا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ عدالتی افسر کو بدنام کریں گے۔ بنچ نے کہا کہ عدالت عدلیہ کی آزادی کا مطلب صرف ایگزیکٹو سے آزادی نہیں ہے بلکہ بیرونی قوتوں سے بھی، یہ دوسروں کے لئے بھی سبق ہونا چاہیئے۔ بنچ نے مزید کہا کہ انہیں عدالتی افسر پر کوئی الزام لگانے سے پہلے دو بار سوچنا چاہیئے تھا۔
خبر کا کوڈ : 1061004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش