0
Wednesday 31 May 2023 22:42

شاہ محمود سے ملاقات، عامر کیانی کا فواد چوہدری کیساتھ پریس کانفرنس سے انکار

شاہ محمود سے ملاقات، عامر کیانی کا فواد چوہدری کیساتھ پریس کانفرنس سے انکار
اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد عامر کیانی نے فواد چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس سے انکار کر دیا۔ فواد چوہدری اور پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق فواد چوہدری چاہتے تھے کہ عامر کیانی بھی ان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں شریک ہوں۔ ذرائع نے بتایا کہ عامر کیانی کو بلایا گیا، وہ فواد چوہدری کے ہمراہ گفتگو کے لیے نہ آئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عامر کیانی، فواد چوہدری کی پریس کانفرنس کے دوران گاڑی میں بیٹھے رہے۔ فواد چوہدری نے عامر کیانی کو بلوانے کے لیے 3 بار عمران اسماعیل اور محمود مولوی کو بھیجا۔ فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماؤں سے رابطوں کا دعویٰ کیا۔ پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں نے فواد چوہدری کے دعوے کی تردید کر دی۔ پی ٹی آئی رہنماء عاطف خان نے کہا کہ تشکیل دی گئی مذاکراتی کمیٹی کے فیصلوں کے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1061251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش