0
Friday 2 Jun 2023 22:59

یورپ کیساتھ شام کے تعلقات کی بحالی کیلئے عرب ممالک کی کوششوں کا آغاز

یورپ کیساتھ شام کے تعلقات کی بحالی کیلئے عرب ممالک کی کوششوں کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ دمشق کی عرب لیگ میں بحالی کے بعد عرب ممالک، یورپ کے ساتھ شام کے تعلقات کی بحالی کی کوششیں کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایک عرب اخبار البیان نے لکھا کہ دمشق کی عرب لیگ میں واپسی کے اقدام نے اقوام متحدہ کو شام میں 12 سال سے جاری بحران کے خاتمے پر آمادہ کیا ہے۔ اس اخبار نے مزید لکھا کہ بعض علاقائی و بین الاقوامی فریقین نے بتدریج شام کے لئے اپنے دروازے کھولنے شروع کر دئے ہیں۔ اسی سلسلے میں اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے شامی امور "گئیر پیڈرسن" نے کہا کہ ماسکو میں ہونے والے چار فریقی اجلاس، امان کانفرنس، عرب لیگ میں شام کی واپسی کا فیصلہ، شام سے گفتگو کے لئے عرب وزارتوں کی کمیٹی قیام اور جدہ اجلاس میں بشار الاسد کی شرکت نے شام کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کی اہمیت کی نشان دہی کی ہے۔

مذکورہ عرب اخبار نے مزید لکھا کہ گئیر پیڈرسن کے بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب عرب لیگ میں ایک عرب گروپ نے یورپی حکام کے ساتھ ایک میٹنگ بلانے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ انہیں دمشق کی عرب دنیا میں واپسی کے حوالے سے آگاہ کیا جائے اور شام پر پابندیوں کے خاتمے کے لئے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا جائے۔ بعض آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ عرب گروہ یورپی یونین کو شام کے لئے دوبارہ سے دروازے کھولنے پر قائل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ البتہ اس امر کے لئے مرحلہ وار پالیسی کے نفاذ کی ضرورت ہے جیسے جدہ اجلاس میں طے کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1061596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش