0
Friday 2 Jun 2023 23:53

کراچی میں 6 سال سے روپوش کالعدم تحریک طالبان کا دہشتگرد گرفتار

کراچی میں 6 سال سے روپوش کالعدم تحریک طالبان کا دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی پولیس نے وفاقی حساس اداروں کی معاونت سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان مفتی شاکر اللہ گروپ کے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے وفاقی حساس اداروں کی معاونت سے خیفہ اطلاع پر کراچی میں کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے محمد اعجاز عرف عادل کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان مفتی شاکر اللہ گروپ سے ہے، جبکہ اس نے 6 سال سے گرفتاری کے خوف سے روپوشی اختیار کر رکھی تھی، جس کا انٹیلیجنس بنیاد پر سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگرد کا بھائی الیاس جو کہ اس سے قبل متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے اور ضمانت کے بعد روپوش ہے۔ سی ٹی ڈی حکام گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1061607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش