0
Monday 5 Jun 2023 18:21

جلانے والوں کو پیغام دیتے ہیں کہ بنانے والے زندہ ہیں، خرم دستگیر خان

جلانے والوں کو پیغام دیتے ہیں کہ بنانے والے زندہ ہیں، خرم دستگیر خان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کو شرپسندوں نے جناح ہاؤس، ریڈیو پاکستان اور میٹرو اسٹیشن کو آگ لگائی۔انہوں نے کہا کہ شرپسندوں نے شہداء کی یادگاروں کی بھی بے حرمتی کی۔ فیصل آباد میں گرڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر خان نے کہا کہ جلانے والوں کو پیغام دیتے ہیں بنانے والے زندہ ہیں، وہ جلاتے جائیں گے، ہم بناتے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جلانے والے لوگ منصوبوں پر جعلی تختیاں لگانے والے بھی ہیں۔ ان میں ایسی کوئی صلاحیت نہیں کہ وہ ایسے منصوبے لگا سکیں۔ وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ پشاور میں 10 مئی کو 150 زندہ جانوروں کو آگ میں جھونک دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے دور میں مجرمانہ غفلت سے ترقیاتی منصوبوں کو روکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے گذشتہ دور میں لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی جیسی لعنت کو ختم کیا۔
خبر کا کوڈ : 1062095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش