0
Monday 5 Jun 2023 20:23
مسلمان اپنے آپ کو تبدیل کریں تو پوری دنیا کو تبدیل کیا جا سکتا ہے، علامہ افتخار نقوی

امام خمینی نے اپنی تحریک سے عالمی استعماریت کو شکست دی، علامہ امین شہیدی

اسلام آباد میں امام خمینی کی برسی کے موقع پر "محفل تجلیل و تکریم" سیمینار سے خطاب
امام خمینی نے اپنی تحریک سے عالمی استعماریت کو شکست دی، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ امت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ امام خمینی نے انقلابی تحریک سے ثابت کیا کہ اسلام آج بھی جدید دور میں بھی قابل عمل دین ہے۔ اسلام آباد میں ایرانی ثقافتی قونصیلیٹ کے تحت امام خمینی کی چونتیسویں برسی کے موقع پر منعقدہ سیمینار بعنوان محفل تجلیل و تکریم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا امام خمینی نے اپنی تحریک سے استعماریت کو شکست دی۔ انہوں نے کہا آج سے چونتیس سال قبل انہی ایام میں ایرانی عوام نے ایک عظیم ،جرأت مند، نڈر، اتحاد کے علمبردار، سیاسی، مذہبی اور عارف، عظیم مرجع تقلید اور بانی انقلاب اسلامی کو اپنے ہاتھوں سے سپرد خاک کیا اور آج اسی موقع پر ہم ان کی یاد منانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی ؒ دنیا کی تاریخ کی ایک منفرد شخصیت ہیں جنہوں نے عالم اسلام بالخصوص عوامی حقوق کیلئے بہت بڑا انقلاب برپا کیا۔ اپنی گرانقدر خدمات کی وجہ سے انہوں نے عالم اسلام میں ایک متاثر کن امیج چھوڑا، اسی وجہ سے آپ کی برسی منانا ہمارے لیے اہمیت کا حامل  ہے۔ سابق رکن اسلامی نظریاتی علامہ سید افتخار حسین نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام خمینی کا انقلاب مسلمان قوم کو یہ پیغام دیتا ہے کہ اگر مسلمان اپنے آپ کو تبدیل کریں تو پوری دنیا کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب ایران اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلام دشمن عناصر کو شکست دینے کا ایک ہی طریقہ پے کہ اتحاد اور ایک ہی رہبر کی رہنمائی میں چلنا ہوگا۔

سیمینار سے پاکستان میں ایرانی ڈپٹی سفیر نبی شیرازی، ثقافتی قونصلر احسان خزاعی، قاری بزرگ شاہ الازہری، علامہ انیس الحسنین اور دیگر نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ ثقافتی قونصلر احسان خزاعی نے اپنے خطاب میں شرکا کا شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے کہا کہ امام خمینی ؒ دنیا کی تاریخ کی ایک منفرد شخصیت ہیں جنہوں نے عالم اسلام بالخصوص عوامی حقوق کیلئے بہت بڑا انقلاب برپا کیا۔ سیمینار سے خطاب میں دیگر مقررین نے اپنی تقاریر میں مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ قرار دیا اور اس کے حل کیلئے امام خمینی ؒ کے افکار کی روشنی میں مسلمانوں کو متحد ہونے کیلئے تاکید کی۔ علماء اور دانشوروں نے مزید کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای بھی امام خمینیؒ کے افکار کی پیروی کرتے ہوئے وحدت اسلامی پر زور دے رہے ہیں اور برادران اہلسنت کے مقدسات کے احترام کے حوالے سے فتویٰ دے کر امت اسلامی کو یکجا کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ رایزنی فرھنگی جمہوری اسلامی ایران اسلام آباد کے زیر اہتمام مسجد امام صادق اسلام آباد میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ممتاز شاعر سید تنویر حیدر نے امام خمینی کے حوالے سے نظم پڑھی۔
خبر کا کوڈ : 1062110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش