0
Thursday 8 Jun 2023 00:04

کویت کے عام انتخابات میں حزب مخالف کی جیت

کویت کے عام انتخابات میں حزب مخالف کی جیت
اسلام ٹائمز۔ کویت میں ہونے والے عام انتخابات میں حزب مخالف نے اکثریت حاصل  کرتے ہوئے حکومت کو شکست دے دی۔ الجزیرہ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق 6 جون کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کے مطابق حزب اختلاف نے 50 نشستوں کے ایوان میں سے 29 نشستیں حاصل  کرلیں۔ کامیاب ہونے والے امیدواروں میں صرف ایک خاتون شامل ہے۔ ذرائع  ابلاغ کے مطابق عام انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 51 فیصد رہا جو ملک میں  جاری سیاسی بحران کی وجہ سے عام آدمی کی حکومت سے مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔ واضح رہے کہ کویت میں طویل عرصے سے حکومت  اور قانون سازوں کے درمیان سیاسی رسا  کشی جاری ہے۔

اسی وجہ سے گذشتہ برس ستمبر میں ہونیوالے عام انتخابات میں حکومت مخالف قانون سازوں کے اکثریت حاصل  کرلینے کے بعد ولی عہد  مشال الاحمد الجابر الصباح  نے پارلیمان کو تحلیل کردیا تھا، تاہم رواں برس مارچ میں عدالت نے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ کویت میں کوئی سیاسی جماعت سرکاری طور پر رجسٹرڈ نہیں ہے اور امیدوار آزادانہ حیثیت میں انتخاب لڑتے ہیں مگر غیراعلانیہ طور پر کئی سیاسی گروپ سیاسی جماعت کے طور پر سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1062546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش