0
Saturday 15 Oct 2011 22:25

ملتان، شباب ملی کے زیراہتمام بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف احتجاج

ملتان، شباب ملی کے زیراہتمام بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف احتجاج
ملتان:اسلام ٹائمز۔ شباب ملی ضلع ملتان کے زیر اہتمام بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا گیا، ٹی چوک نیو ملتان میں ہونیوالے مظاہرہ میں مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے، مظاہرے کی قیادت شباب ملی ضلع ملتان کے صدر چودھری محمد حنیف، نائب صدر نعیم اقبال، شباب ملی شاہ رکن عالم ٹان کے صدر طاہر امین نے کی، مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے اس عوام مخالف اقدام کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حکمرانوں نے تین سالوں میں عوام کو مہنگائی، بے روزگاری غربت، ڈرون حملوں اور امریکی غلامی کے سوا کچھ نہیں دیا، ایک طرف تو بے حساب لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگ تنگ ہیں تو دوسری طرف حکومت اشیا خوردونوش سمیت بجلی، پٹرول اور دوسری اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرتی رہتی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے حالیہ اضافہ فی الفور واپس نہ کیا تو عوام سڑکوں پر آکر بھر پور احتجاج کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 106566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش