0
Saturday 15 Oct 2011 22:46

ملتان اور خانیوال میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

ملتان اور خانیوال میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج
ملتان:اسلام ٹائمز۔ چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز سراپا احتجاج بن گئیں، ملتان اور خانیوال میں احتجاجی مظاہروں کے دوران ذمہ داریاں چھوڑنے کی دھمکی بھی دیدی، ملتان میں چوک نواں شہر پر سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرزنے احتجاج کیا ، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ پندرہ ماہ سے کنٹریکٹ پر کام کر رہی ہیں، فوری طور پر مستقل کیا جائے، ملتان کی طرح خانیوال میں بھی حالات سے دلبرداشتہ لیڈی ہیلتھ ورکرزسڑکوں پر نکل آئیں، ان کا کہنا تھا کہ اگر چند دن تک ہمیں ہمارا حق ادا نہ کیا گیا تو ہم پولیو مہم کے علاوہ ڈینگی مہم بھی چھوڑ دیں گے، دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات پر سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 106570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش