0
Thursday 20 Oct 2011 00:40

پاکستان سدا بہار اسٹریٹجک پارٹنر ہے، سلامتی کونسل کی نشست کیلئے اسکی خواہش کی حمایت کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ

پاکستان سدا بہار اسٹریٹجک پارٹنر ہے، سلامتی کونسل کی نشست کیلئے اسکی خواہش کی حمایت کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ:اسلام ٹائمز۔ چین نے سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست کے لئے پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی زینوا کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان جیانگ زو نے معمول کی بریفنگ میں کہا کہ چین پاکستان کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نشست کی خواہش کی حمایت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی سلامتی کونسل کی نشست کی درخواست کو بڑی اہمیت کا حامل سمجھتا ہے۔ پریس بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان اسٹرٹیجک پارٹنر ہیں اور چین بین الاقوامی امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے کردار کی حمایت کرتا ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان جیانگ یو نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان سدا بہار اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں اور چین کی خواہش ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب ہو۔ میڈیا بریفنگ کے دوران سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے انتخاب کیلئے پاکستان کی مدد کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان عالمی امن و سلامتی کیلئے عظیم کردار ادا کرے۔
دریں اثناء چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے چین کی جانب سے پاکستان کی واضح حمایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی غیرمستقل رکنیت کیلئے چین کی حمایت قیمتی جذبہ ہے، جس کی ہم انتہائی قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم عالمی اور علاقائی امن و سلامتی کیلئے مل جل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کے انتخاب کیلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو ہو گا۔ منتخب رکن ممالک یکم جنوری 2012ء سے 2013ءکے آخر تک کام کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 107700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش