0
Wednesday 19 Oct 2011 23:41

تحریک انصاف کی مقبولیت سے خائف نواز شریف نے لوٹوں کو ساتھ ملا لیا، چوہدری شجاعت حسین کو بھی فون آنے والا ہے، عمران خان

تحریک انصاف کی مقبولیت سے خائف نواز شریف نے لوٹوں کو ساتھ ملا لیا، چوہدری شجاعت حسین کو بھی فون آنے والا ہے، عمران خان
لاہور:اسلام ٹائمز۔ لاہور میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سابق فوجی آمر جنرل پرویز مشرف کی ٹیم کا حصہ رہنے والے ہم خیال گروپ سے اب ن لیگ والے اتحاد کر رہے ہیں۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ تحریک انصاف کی مقبولیت کا خوف شریف برادران کے دل میں گھر کر گیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی قیادت ہر کام میں تحریک انصاف کی نقل کر رہی ہے۔ بات تو تب ہے اگر شریف برادران اپنے اثاثے ظاہر کرنے میں بھی انکی نقل کریں کہ ان کی پارٹی کی مقبولیت کے خوف سے مسلم لیگ ن نے لوٹوں کے لیے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں، چوہدری شجاعت حسین انتظار کریں انہیں بھی نواز شریف کا فون بس آنے ہی والا ہے۔ عمران خان نے صدر آصف علی زرداری کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی میدان میں تنہا صرف شریف برادران ہی نہیں رہیں گے بلکہ پیپلز پارٹی کے پیروں تلے سے بھی زمین کھسک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں کسی کرپٹ کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور پنجاب حکومتیں عوام کا اعتماد کھو رہی ہیں۔ مستقبل تحریک انصاف کا ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے پارٹی کو توڑ کر وہ کام کیا جو ڈکٹیٹیر بھی نہ کر سکے، ڈینگی برادران امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتے ہیں، پہلے اپنے اثاثے ظاہر کریں۔ لاہور میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈینگی برادران ایمپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتے ہیں، جانتے ہیں تیس اکتوبر کو جلسہ روکنے کی کوشش کی جائیگی، لیکن کارکنان پیدل مینار پاکستان پہنچیں گے۔ تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پہلے زرداری بھائی کا ساتھ نہ چھوڑنے کے اعلانات کئے، اب وہ انہیں ڈاکو نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف یہ سب اس لئے کہہ رہے ہیں کیونکہ پارٹی ان کے ہاتھوں سے نکلتی جا رہی ہے اور ان کے کارکن تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تیس اکتوبر کو ہونے والے جلسے میں لاہور کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ڈینگی اور تحریک انصاف میں سے کس کے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 107684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش