0
Monday 31 Aug 2009 09:38

جی نائن اسلام آباد سے پکڑے گئے امریکی سفارتکار نہیں،ایف بی آئی کے اہلکار تھے،مقصد اغواء قتل اور خودکش حملے کرانا ہے

جی نائن اسلام آباد سے پکڑے گئے امریکی سفارتکار نہیں،ایف بی آئی کے اہلکار تھے،مقصد اغواء قتل اور خودکش حملے کرانا ہے
اسلام آباد:اسلام آباد سے گذشتہ روز جن 4امریکیوں کو G/9 کے ناکے سے حراست میں لیکر مار گلہ تھانے سے رہا کیا گیا تھا ان کا تعلق بدنام زمانہ امریکی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر ایکسی سے نہیں بلکہ سی آئی اے اور ایف بی آئی سے تھا جو سفارتکاروں کے روپ میں امریکی سفارتخانہ کے کمپاؤنڈ میں رہ کر سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں امریکی سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی ایمبسی میں اس وقت  250امریکی سفارتکار کام کر رہے ہیں ان ذرائع نے اتنی بڑی تعداد کی موجودگی اور فرائض کی تفصیل بتاتے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا امریکی سفارتخانہ اس خطے کا مشرق وسطی میں بغداد کے امریکی سفار تخانے کی مانند نہایت اہم ہے اس لئے یہا ں کافی تعداد میں امریکی کام کر رہے ہیں اسلام آباد باخبر سفارتی ذرائع جن میں دفتر خارجہ کے ذرائع بھی شامل ہیں نے جناح کے استفسار پر بتایا کہ امریکی سفارتخا نے میں حقیقی سفارتکاروں کی تعداد 50سے بھی کم ہے جبکہ دیگر 200کے قریب امریکیوں کا تعلق سی آئی اے اور ایف بی آئی سے ہے، یہ لوگ جہاں پاکستان میں اپنی مشکوک سرگرمیوں میں مصروف ہیں وہاں پاکستان کے اردگرد خطوں کے ساتھ رابطوں اور تعلقات کو بھی مانیٹر کر رہے ہیں،اور انہیں سبوتاژ کرنے میں لگے ہوئے ہیں،ایک سیکیورٹی ذریعے نے جناح کو بتایا کہ اسلام آباد راولپنڈی اور دیگر شہروں میں فدائی اور خودکش حملوں میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ دہشت اور خوف کی اس کمی کو سی آئی اے،ایف بی آئی اور دیگر نام نہاد نجی امریکی سیکیورٹی کمپنیو ں کے ایجنٹ دورے کرنے میں لگے ہوئے ہیں ان لوگوں کی ان سرگرمیوں سے پورے پاکستان میں خوف و ہراس اور دہشت پھیل رہی ہے، یہ لوگ جدید ہلکا اسلحہ اور امریکی کرنسی لے کر گھوم رہے ہیں جن کا مقصد لوگوں کو اغوا ء قتل اور خودکش حملوں کے لئے بھاری رقوم فراہم کرنا ہے یہ کارروائیاں پاکستان میں تمام امریکی سفارتی دفاتر سے ہو کر کی جا رہی ہیں۔

خبر کا کوڈ : 10814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش