0
Tuesday 25 Oct 2011 16:52

اسلامی انقلاب کی منزل قریب ہے، ہم پورے ملک میں عوامی رائے کو بیدار کر رہے ہیں، جماعت اسلامی

اسلامی انقلاب کی منزل قریب ہے، ہم پورے ملک میں عوامی رائے کو بیدار کر رہے ہیں، جماعت اسلامی
پشاور:اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ معراج الدین خان ایڈوکیٹ نے کٹر پان کے مقام پر ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کی منزل قریب ہے۔ ہم پورے ملک میں عوامی رائے کو بیدار کر رہے ہیں اور صوبہ خیبر پختونخوا اس کا مرکز بنے گا۔ جلسہ میں انور زیب خان انے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نوشہرہ معراج الدین خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صوبائی وزراء کی ہر محکمے میں مداخلت اور من پسند افراد کی بھرتیاں زبان زد عام ہیں، میرٹ کی دھجیاں اُڑا دی گئی ہیں۔
نئی یونیورسٹیاں اور کالجز کے قیام کے بعد ان میں ملازمتیں پارٹی کارکنان کو دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم بُری طرح متاثر ہے۔ مہینوں پہلے تعلیم یافتہ لوگوں نے ٹیسٹ انٹرویو دئیے، لیکن کوئی نامعلوم ہاتھ تقرریوں کے راستے کی رکاوٹ بن گیا ہے۔ محکمہ تعلیم ضلع نوشہرہ کے EDO کی برطرفی ظلم و جبر کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکومت کو اب مسئلے کا علاج سمجھ میں نہیں آ رہا۔
ایک ہفتہ ایک شخص انچارج ہوتا ہے اور دوسرے ہفتے انچارج تبدیل ہو جاتا ہے۔ یوں سینکڑوں لوگوں کے معاملات لٹک رہے ہیں جو کہ اے این پی اور پی پی پی حکومت کے نااہلی کا بین ثبوت بن گیا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکومت پارٹی لیڈر کے لئے لاکھوں/کروڑوں روپے کے سرکاری اشتہارات لگا کر غریب عوام کا خون چوس رہی ہے۔ قومی خزانہ پی پی پی کے نئے صوبائی صدر کی خوشامد پر لُٹایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی برسر اقتدار آکر ان بے قاعدگیوں اور کرپشن کا حساب لے گی۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی نوشہرہ حاجی عنایت الرحمن اور انور زیب خان نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 109076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش