0
Friday 7 Oct 2011 13:47

جھوٹی رپورٹ پر جماعت اسلامی کو بھتہ خوری میں ملوث کرنا انصاف کا خون ہے، ترجمان جماعت اسلامی

جھوٹی رپورٹ پر جماعت اسلامی کو بھتہ خوری میں ملوث کرنا انصاف کا خون ہے، ترجمان جماعت اسلامی
کراچی:اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان نے بھتہ خوری میں جماعت اسلامی کو ملوث کئے جانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی 60 سالہ تاریخ ایک کھلی کتاب کی طرح ہے، جماعت اسلامی کے بدترین مخالف نے بھی آج تک جماعت پر جبری چندہ اور بھتہ خوری کا الزام عائد نہیں کیا، محض پولیس کی ایک جھوٹی رپورٹ کو بنیاد بنا کر جماعت اسلامی کی شہرت اور نیک نامی کو داغدار کرنے کی کوشش کی ہے۔ جماعت اسلامی کے جس فرد پر پولیس نے بھتہ خوری کا الزام عائد کیا ہے خود پولیس کے متعلقہ حکام بھی اس الزام کو مسترد کر چکے ہیں، چیف جسٹس کہتے ہیں کہ ہمیں بتایا گیا کہ بھتہ خوری میں جماعت اسلامی بھی ملوث ہے، بلا تحقیق محض غیر مصدقہ اطلاع پر ہی فیصلہ سنانے کو معیار بنا لیا گیا تو یہ انصاف کا خون ہو گا۔ کسی الزام کو بغیر تحقیق کے درست ماننا اور اس پر فیصلہ سنانا چیف جسٹس کو زیب نہیں دیتا۔
ترجمان نے کہا کہ جماعت اسلامی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کرے گی اور بھتہ خوری میں جماعت اسلامی کے ملوث ہونے کو ثابت کرنے پر زور دیا جائے گا اور الزام ثابت نہ کر سکنے والوں کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ درج کرانے کا حق رکھتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کراچی کے عوام گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی، بھتہ خوری اور قتل و غارت گری کا شکار ہیں، سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس سے عوام میں امید بیدار ہوئی تھی، مگر اب اس کے حالیہ فیصلے سے پوری قوم سکتے میں ہے۔ سپریم کورٹ نے کراچی کے معاملے پر ازخود نوٹس لے کر جس پہاڑ کو کھودا اس سے وہ چوہا بھی بر آمد نہیں کر سکی۔ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی واضح رپورٹ کے باوجود سپریم کورٹ نے کسی ایک مجرم کے خلاف فیصلہ نہیں سنایا۔
خبر کا کوڈ : 104428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش