0
Tuesday 25 Oct 2011 16:16

اسلامی نظریاتی کونسل کا 184واں اجلاس مولانا محمد خان شیرانی کی زیرصدارت جاری، میڈیا کو اجلاس سے نکال دیا گیا

اسلامی نظریاتی کونسل کا 184واں اجلاس مولانا محمد خان شیرانی کی زیرصدارت جاری، میڈیا کو اجلاس سے نکال دیا گیا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا 184واں اجلاس چئیرمین مولانا محمد خان شیرانی کی زیرصدارت تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ نصرت بھٹو، کرنل معمر قذافی اور شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے کل بیس میں سے سترہ ارکان حاضر تھے۔ کونسل کے 183ویں اجلاس منعقدہ 20 ستمبر 2011ء کی روداد کی توثیق کا مرحلہ آیا تو رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار نقوی نے کونسل کی کارکردگی پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ اجلاس کی روداد سے معلوم ہوتا ہے کہ اجلاس کی کارروائی لکھنے والے مقررہ اہلیت رکھنے سے قاصر ہیں، جسکی وجہ سے روداد صحیح نہیں لکھی گئی۔ 
انکا کہنا تھا کہ روداد کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ اس میں معاملہ تفصیل سے لکھا جائے اور آخر میں فیصلہ درج کیا جائے۔ اس پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے علامہ افتخار نقوی کے نقطہ اعتراض کی تائید کی اور متعلقہ افسران کو تاکید کہ کارروائی لکھنے میں احتیاط برتی جائے۔
یہ بحث جاری تھی کہ سیکرٹری کونسل محمد احمد چوہدری نے میڈیا کو اجلاس سے نکال دیا۔ یاد رہے کہ آج کے اجلاس میں توہین رسالت بل، پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں حکومت کی ناکامی، بچوں کو متبنٰی بنانے کی شرعی حیثیت اور گذشتہ کونسل کے بعض فیصلوں پر از سر نو غور کیا جانا تھا۔ 
 
خبر کا کوڈ : 109106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش