0
Sunday 30 Oct 2011 01:26

نواز شریف نے جیل اور جلا وطنی سے کچھ نہیں سیکھا، وزیراعظم گیلانی

نواز شریف نے جیل اور جلا وطنی سے کچھ نہیں سیکھا، وزیراعظم گیلانی
پرتھ:اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے لاہور میں مسلم لیگ ن کی ریلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنوں سے حکومت نہیں جائے گی، حکومت سازی کے لیے اپوزیشن انتظار کرے، پرتھ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جیل اور جلا وطنی سے کچھ نہیں سیکھا، 12 اکتوبر 1999ء کو نواز شریف کی حکومت ختم کرنے پر دھرنا کیوں نہیں دیا گیا، مسلم لیگ ن جمہوریت کو ختم کرنا چاہتی ہے، لیکن وہ کامیاب نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہوں گے اور احتجاجی سیاست بے نتیجہ رہے گی، پنجاب حکومت کی حمایت کی، اسے گرنے نہیں دیا، جمہوری حکومت تمام آئینی اداروں کو مضبوط بنائے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاداریاں تبدیل کرنے پر یقین نہیں رکھتے، اپوزیشن کا اصل مسئلہ سینیٹ کے انتخابات اور پانچواں بجٹ ہے، امریکا کو بتا دیا ہے کہ ڈرون حملے قبول نہیں۔ ان کا مزید کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، وزراء عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، جمہوریت کو پٹری سے اترنے نہیں دیا جائے گا۔
دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ 12 اکتوبر 1999ء کو حکومت ختم ہونے پر اور جلا وطنی کے بعد اسلام آباد سے واپسی پر میاں نواز شریف نے دھرنا کیوں نہیں دیا، نوازشریف نے جیل اور جلا وطنی سے کچھ نہیں سیکھا، دھرنوں اور گو،گو کے نعروں سے حکومت تبدیل نہیں ہوگی۔ اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن جمہوریت کا خاتمہ چاہتی ہے تاہم وہ کامیاب نہیں ہوگی۔ پیپلزپارٹی جمہوریت کو پٹڑی سے اترنے نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہوں گے مسلم لیگ ن کی احتجاجی سیاست بے نتیجہ رہے گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدالیہ آزاد ہے بدعنوانی کی شکایت عدالتوں میں کی جائیں ہم عدالیہ کا احترام کرتے ہیں اور وزرا عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، حکومت سازی کا اب کوئی راستہ نہیں بچا، اپوزیشن انتظار کرے، امریکا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکا پر واضح کردیا ہے کہ ڈرون حملے قبول نہیں۔ وزیر اعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی اور وزیر خارجہ کے مناصب پر خواتین تعینات ہیں، مسلم امہ کی پہلی خاتون وزیراعظم کا تعلق پاکستان سے ہے، خواتین کو سیاسی اور معاشی طور پر بااختیار بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

خبر کا کوڈ : 110340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش