0
Tuesday 1 Nov 2011 02:42

فلسطین کو رکنیت دینے پر یونیسکو کی امداد بند

فلسطین کو رکنیت دینے  پر یونیسکو کی امداد بند
نیویارک:اسلام ٹائمز۔ یونیسکو کی جانب سے فلسطین کو مکمل رکنیت دینے پر امریکا نے تنظیم کے 6 کروڑ ڈالر کی امداد روک لی ہے۔ امریکا نے 6 کروڑ ڈالر کی امداد نومبر میں یونیسکو کو دینا تھی، جسے یونیسکو کی جانب سے فلسطین کو مکمل رکنیت دینے پر روک دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے بتایا کہ یونیسکو میں فلسطین کو رکنیت دینے سے امن کے عمل کو نقصان پہنچے گا اور امریکا یونیسکو میں شامل ممالک کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا۔
واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل فلسطین کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کو باضابطہ طور پر درخواست حوالے کی تھی جس میں سلامتی کونسل سے استدعا کی گئی تھی کہ فلسطین کو پوری طرح سے رکنیت دی جائے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کے اس اقدام کا مقصد فلسطینی ریاست کے قیام کی جانب قدم اٹھانا ہے جبکہ اقوام متحدہ نے محمود عباس پر زور دیا تھا کہ وہ براہ راست اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آئے۔ بعدازاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے محمود عباس نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ فلسطین کو 1967ء کی حد بندی کے تحت رکنیت دے۔
خبر کا کوڈ : 110858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش