0
Monday 15 Jan 2024 16:03

انقرہ حماس کا دایاں بازو بنا ہوا ہے، صیہونی وزیر جنگ کی ترکی کیخلاف اشتعال انگیز بیان بازی

انقرہ حماس کا دایاں بازو بنا ہوا ہے، صیہونی وزیر جنگ کی ترکی کیخلاف اشتعال انگیز بیان بازی
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فٹبال کھلاڑی کی گرفتاری جو ترکی کے ایک کلب کا رکن بھی ہے؛ غاصب صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے وزیر جنگ یوایو گیلنٹ کے شدید غم و غصے کا باعث بن گئی۔ اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیر جنگ نے غزہ کی عوام کی توہین کا مرتکب ہونے والے اس اسرائیلی فٹ بال کھلاڑی "ساغیف یحیزقیل" کی ترکی میں گرفتاری کے بارے کہا ہے کہ یہ عمل "منافقت" اور "جبر" کی نمائندگی کرتا ہے اور ترکی، "حماس کے دائیں بازو" کے طور پر کام کر رہا ہے! یوایو گیلنٹ نے دعویٰ کیا کہ ترکی میں ایک سال سے زیادہ عرصہ قبل آنے والے زلزلے کے دوران "اسرائیل، ترکی کی مدد کرنے والا پہلا ملک تھا"۔

واضح رہے کہ ترکی میں اسرائیلی فٹ بال کھلاڑی کی گرفتاری ایک اسے وقت میں عمل میں آئی ہے کہ جب اس نے "انطالیہ اسپور" کی ٹیم کے لیے گزشتہ رات گول کرنے کے بعد اپنی کلائی پر لکھی "100 دن، 7/10" کی تحریر کو ہوا میں لہرایا تھا جبکہ اس تحریر کا مطلب حماس کی جیل میں اسرائیلی قیدیوں کا 100واں دن اور طوفان الاقصی کے آغاز کی تاریخ 7 اکتوبر ہے۔

معروف مسلم ملک میں انجام انجام پانے والی اس صیہونی حرکت کے جواب میں ترکی کے وزیر انصاف نے ساغیف یحیزقیل کے لیے "عوامی نفرت پھیلانے" اور "دشمنی پر اکسانے" سمیت "غزہ میں اسرائیلی قتل عام کی حمایت" کے الزام میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا تھا۔

دوسری جانب انطالیا اسپور کلب نے بھی مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں اس اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ اپنا معاہدہ منسوخ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسے جلد ہی ترک سپر لیگ سے بھی نکال باہر کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1109211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش