0
Tuesday 1 Nov 2011 22:23

توانائی کے منصوبوں میں رکاوٹیں فوری دور کی جائیں، وزیراعظم

توانائی کے منصوبوں میں رکاوٹیں فوری دور کی جائیں، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ سمیت مختلف منصوبوں میں تاخیر پر کا نوٹس لیتے ہوئے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کا دو سالہ منصوبہ تیار کرنیکی ہدایت کی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بجلی کے تھرمل پاور پراجیکٹس انتہائی مہنگے ہو چکے ہیں، ان کی جگہ پن بجلی کے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کی صدارت میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے بجلی منصوبوں کی تکمیل کیلئے وزارت پانی وبجلی اور واپڈا کو وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر فنانشنل پلان تیارکرنے کی ہدایت بھی کی۔
 اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر منظور وٹو کو بھی انرجی کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم انرجی کمیٹی ہر پندرہ دن کے بعد اجلاس منعقد کرے۔ کوہالہ میں 1100 میگا واٹ کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو اس سال کے آخر تک ہر صورت مکمل کیا جائے۔ وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ بیک ٹو بیک گرڈ اسٹیشن قائم کئے جائیں۔ اس سال مالدیپ میں ہونیوالی سارک کانفرنس کے موقع پر ان کی ملاقات بھارتی وزیراعظم سے ہو گی اور بجلی کے مشترکہ منصوبوں پروہ انہیں اعتماد میں لیں گے۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ہدایت کی ہے کہ توانائی کے بڑے منصوبوں کو مکمل کرنے میں تمام رکاوٹیں فوری طور دور کی جائیں۔ اسلام آباد میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نیلم جہلم ہائیڈر وپاورپراجیکٹ میں طویل التواء پر تشویش کا اظہار کیا، انھوں نے وزیر پانی وبجلی کو ہدایت کی کہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مالی منصوبہ بندی کی جائے، انھوں نے کہا کہ بجلی کے منصوبوں کیلئے دو سالہ ورک پلان تیار کیا جائے اور بجلی کی پیداوار کے مختلف منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 111055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش