0
Sunday 6 Nov 2011 23:21

خط کے مندرجات حقائق کے منافی، بلیک مارکیٹنگ روکنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم

خط کے مندرجات حقائق کے منافی، بلیک مارکیٹنگ روکنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نے کھاد کی فراہمی کے حوالے سے وزیراعلٰی پنجاب کے خط کا جواب دے دیا، یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے خط کے مندرجات حقائق کے منافی ہیں۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے شہباز شریف کے خط میں بیان کردہ خدشات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 7 لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ٹینڈرز بھی جاری کر دیئے ہیں، کھاد کی شپمنٹ دسمبر 2011ء تک مکمل ہو جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پنجاب میں کھاد فیکٹریوں کو دو گروپوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے اور گیس لوڈ مینجمنٹ منصوبے کے تحت پنجاب میں کھاد فیکٹریوں کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر اعظم نے خط میں یاد دہانی کرائی ہے کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ اور ملاوٹ پر نظر رکھنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کھاد کی فراہمی سے متعلق وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کے خط کا جواب دے دیا ہے ،وزیراعظم نے کہا ہے کہ کھاد کی بلیک مارکیٹنگ اور ملاوٹ کو روکنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلٰی پنجاب کے خط کے جواب میں کہا ہے کہ وزیراعلٰی کی جانب سے پنجاب کو کھاد کی عدم فراہمی کے بارے میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی سات لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دے چکی ہے اور ٹریڈنگ کارپوریشن نے اس حوالے سے ٹینڈرز دے دیئے ہیں جبکہ کھاد دسمبر تک پہنچ جائے گی، وزیراعظم نے کہا کہ کھاد کی بلیک مارکیٹنگ اور ملاوٹ کو روکنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ جواب میں مزید کہا گیا کہ پنجاب میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت کھاد کی فیکٹریوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ان فیکٹریوں کو بلا تعطل گیس کی فراہمی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 112150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش