0
Thursday 28 Mar 2024 17:44

کراچی، جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنیکا انکشاف

کراچی، جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنیکا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے سرکاری جناح اسپتال میں گائنی وارڈ کی ڈاکٹرز کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال گائنی وارڈ کی ڈاکٹرز نے اپنی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر نسرین فاطمہ جونیئرز پر چیختی ہیں، جس سے اسپتال کا نظم و ضبط متاثر ہو رہا ہے۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ ہماری ایچ او ڈی سزا کے طور پر خواتین ڈاکٹروں کو کمرے میں بند کر دیتی ہیں، اسپتال حکام ڈاکٹر نسیرین فاطمہ کے پُرتشدد رویے کا نوٹس لیں۔ احتجاجی ڈاکٹروں نے ڈاکٹر نسرین فاطمہ کے غیر اخلاقی رویہ کے خلاف ایڈمن آفس کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز تھام رکھے تھے۔ احتجاجی ڈاکٹرز نے کہا کہ آج ہمارے وارڈ کی کال نہیں تھی، اس لئے او پی ڈی اور ایمرجنسی سمیت دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں کام جاری رکھا، اگر ہمارا مطالبہ منظور نہ ہوا تو ہم او پی ڈی اور ایمرجنسی کا بائیکاٹ کریں گے۔ ڈاکٹرز نے انکشاف کیا کہ ماضی میں کافی ڈاکٹر ایچ او ڈی کے سبب نوکری چھوڑ چکے ہیں۔۔
خبر کا کوڈ : 1125454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش