0
Friday 29 Mar 2024 19:34

ہمیں ماہ رمضان سے زیادہ استفادہ کرنا چاہئے، مولانا ذوالفقار سعیدی

ہمیں ماہ رمضان سے زیادہ استفادہ کرنا چاہئے، مولانا ذوالفقار سعیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر مولانا ذوالفقار علی سعیدی نے کہا ہے کہ ماہ مبارک رمضان سے ہمیں زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہئے۔ اس بابرکت مہینے میں انسان کا سانس لینا بھی تسبیح کا ثواب رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بولان میں مسجد امام موسیٰ کاظم علیہ السلام ڈھاڈر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے منعقدہ درس اخلاق کے پروگرام میں شرکاء کو درس دیتے ہوئے کیا۔ مولانا ذوالفقار سعیدی نے کہا کہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ مومنین کو چاہئے کہ اس مہینہ سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں اور ذکر خدا میں مصروف رہیں۔ رمضان ہی وہ مہینہ ہے جس کے ذریعے انسان زیادہ قرب خدا حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی اسلامی مہینے میں قرآن پاک نازل ہوا۔ اس بابرکت مہینے میں انسان کا سانس لینا بھی تسبیح کا ثواب رکھتا ہے۔ انسان کو اس مہینہ میں تلاوت قرآن اور دعاؤں اور مناجات میں مصروف رہنا چاہئے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع بولان کے جنرل سیکرٹری قاضی جمیل احمد انصاری اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1125665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش