0
Friday 29 Mar 2024 20:04

ایف پی سی سی آئی کا گوہر اعجاز کی سربراہی میں”معاشی بحالی تھنک ٹینک“ قائم

ایف پی سی سی آئی کا گوہر اعجاز کی سربراہی میں”معاشی بحالی تھنک ٹینک“ قائم
اسلام ٹائمز۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز کی سربراہی میں”معاشی بحالی تھنک ٹینک“ قائم کردیا۔ تھنک ٹینک پاکستان کی معیشت پر اثرانداز ہونے والے معاشی مسائل پر توجہ مرکوز، اہم اقتصادی چیلنجوں و مواقع پر تحقیق اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے پالیسی سفارشات تیار کرے گا۔ ایف پی سی سی آئی اکنامک ریوائیول تھنک ٹینک کے چیئرمین گوہر اعجاز ہوں گے، ممبران میں بشیر جان محمد، عارف حبیب، محمد علی طبا شامل ہیں۔ میاں محمد ادریس، ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ، زبیر موتی والا، آصف انعام، شاہد عبداللّٰہ، فواد مختار اور خواجہ محمد یونس بھی تھنک ٹینک کا حصہ ہوں گے۔ شہزاد علی ملک، مقصود اسماعیل، فاروق نسیم، شہزاد اصغر علی اور غضنفر بلور بھی تھنک ٹینک میں شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1125673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش