0
Friday 29 Mar 2024 22:29

کراچی ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافر گرفتار

کراچی ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن کے عہدیداروں نے کراچی ائیرپورٹ سے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں اور 4 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ جناح ٹرمینل پر تعینات عملے نے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش نام بنائی اور کارروائی کے دوران 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا اور ان کی نشاندہی پر ایئرپورٹ کے احاطے سے 4 ایجنٹس کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان اسپین جا رہے تھے اور ان کے پاسپورٹس پر شینگن کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے، ایک ملزم کے پاسپورٹ پر برطانیہ کا جعلی ویزا بھی لگا ہوا تھا اور پاسپورٹ پر امیگریشن کی جعلی مہریں بھی لگی ہوئی تھیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایجنٹس سے 25 لاکھ روپے کے عوض مذکورہ ویزے حاصل کئے تھے، ملزمان کی نشاندہی پر ائیرپورٹ کے احاطے سے 4 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا، جن میں صابر اقبال، محمد ثاقب، محمد اجمل اور محمد وقاص شامل ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1125722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش