0
Friday 29 Mar 2024 22:39

ابتک 86 اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنا چکے ہیں، انصاراللہ یمن

ابتک 86 اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنا چکے ہیں، انصاراللہ یمن
اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ اکتوبر 2023ء میں غزہ کے خلاف شروع ہونے والے غیرقانونی اسرائیلی رژیم کے سفاکانہ حملوں کے بعد سے یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور بحر ہند میں کل 86 اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
 
اس حوالے سے عرب چینل المسیرہ سے نشر کی گئی اپنی ایک تقریر میں رکن سیاسی بیورو انصاراللہ محمد الحوثی کا کہنا تھا کہ یمنی مسلح افواج موثر و فعال انداز میں فلسطینی مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں گی۔

اس بارے اپنی گفتگو کے آخر میں محمد الحوثی نے تاکید کی کہ یمنی مسلح افواج نے اسرائیل کے جنوب میں واقع ایلات نامی بندرگاہ میں بھی متعدد اہداف کو بارہا نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم میں شدت آ جانے کے بعد سے یمنی افواج نے خبردار کر رکھا ہے کہ وہ اسرائیلی سرزمین پر اپنے حملوں کے ساتھ ساتھ غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ وابستہ کسی بھی بحری جہاز کو بحیرہ احمر و باب المندب کے پانیوں سے گزرنے بھی نہیں دیں گی۔
خبر کا کوڈ : 1125728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش