0
Saturday 30 Mar 2024 00:30

نواز شریف 3 سالہ عنایہ فاروق کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے

نواز شریف 3 سالہ عنایہ فاروق کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد محمد نواز شریف 3 سالہ عنایہ فاروق کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئے۔ کمسن عنایہ فاروق کے دل میں پیدائشی سوراخ تھا، والدین علاج کی سکت نہیں رکھتے تھے۔ قائد نون لیگ محمد نواز شریف نے ننھی عنایہ فاروق کا ذاتی خرچ پر علاج کرایا۔ عنایہ فاروق کے دل کی کامیاب سرجری کے بعد نواز شریف خود ہسپتال پہنچ گئے اور آپریشن کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ نواز شریف نے ننھی عنایہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کیسی ہو، ٹھیک ہو نہ اب ماشاءاللہ"۔ عنایہ دیکھو، ببر شیر آپ سے ملنے آیا۔ خوشی سے عنایہ کی والدہ کی آواز بھرا گئی، قائد محمد نواز شریف نے ننھی عنایہ کے گال تھپتھپا کر شفقت کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 1125752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش