0
Thursday 10 Nov 2011 13:09

اسرائیل دسمبر تک ایران پر حملہ کر سکتا ہے، برطانوی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ

اسرائیل دسمبر تک ایران پر حملہ کر سکتا ہے، برطانوی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ
اسلام ٹائمز۔ برطانوی انٹیلی جنس سربراہ نے انتباہ کیا ہے کہ اسرائیل ایران پر دسمبر تک حملہ کر سکتا ہے، برطانیہ نے جنگ کی صورت میں ہنگامی اقدامت کر لئے ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق برطانوی انٹیلی جنس چیف نے وزراء کو بتایا کہ اسرائیل کا تہران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا ارادہ اٹل ہے اور کرسمس تک اسرائیل ایران پر حملہ کر سکتا ہے۔ برطانوی وزرات دفاع کے ذرائع کے مطابق برطانیہ نے اسرائیل اور ایران کے درمیان کی جنگ کی صورت میں ہنگامی اقدامات کر لئے ہیں۔ اخبار کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو امریکی صدر براک اوباما کو اسرائیل کی حمایت کرنا پڑیگی۔ بصورت دیگر اوباما دوہزار بارہ میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات ہار جائینگے۔
خبر کا کوڈ : 112868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش