0
Thursday 18 Apr 2024 00:00

 ملک کے اندر فوج اور پولیس باہم دست و گریباں ہیں، پولیس کے ہاتھوں سیاسی کارکنان اور عام شہری غیرمحفوظ ہیں، لیاقت بلوچ 

 ملک کے اندر فوج اور پولیس باہم دست و گریباں ہیں، پولیس کے ہاتھوں سیاسی کارکنان اور عام شہری غیرمحفوظ ہیں، لیاقت بلوچ 
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی، سیاسی قومی امور قائمہ کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ لیسکو صارفین پر 83 کروڑ یونٹس کی اووربلنگ کیس ہوشربا ہے۔ اگر ملک بھر کی دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کا بھی آڈٹ کرایا جائے تو اصل تصویر جو سامنے آئے گی وہ اس سے کہیں زیادہ خوفناک ہوگی۔ دوسری جانب پاکستان سٹیل ملز، پی آئی اے، پاکستان ریلوے جیسے قومی اداروں کو تباہ کیا گیا۔ ماضی میں قومی بنکوں کی نجکاری کے لیے بھی یہی روِش اختیار کی گئی اور مہنگے ترین ادارے اونے پونے داموں فروخت کردیے گئے۔ حکومت پی آئی اے، سٹیل ملز اور دیگر قومی اداروں کی نجکاری کی بجائے پارلیمنٹ اور عدلیہ پر مشتمل مشترکہ قومی کمیشن بنائے جو قومی اداروں کی تباہی کے مجرموں کا تعین کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے۔

لیاقت بلوچ نے لاہور میں عامر تانبا کی ٹارگٹ کلنگ اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا اعتراف کہ یہ بھی بھارت کی ہی ٹارگٹ کلنگ ہے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اگر ٹارگٹ کلنگ میں پہلے مارے گئے 20 افراد کے قاتلوں کی نشاندہی ہوجاتی اور شوٹرز گرفتار کرکے نشانِ عبرت بنالیے جاتے تو بھارت کو پاکستان کے اندر مزید بے گناہ انسانوں کے قتل کا لائسنس نہ ملتا۔ وزیرِداخلہ اور حکومت صرف بھارتی جرائم کی نشاندہی ہی نہ کریں، قوم کو آگاہ کریں کہ بھارتی دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خاتمہ کے لیے کیا اقدام ہوئے اور عالمی سطح پر بھارتی فاشزم، عالمی قوانین اور کنونشنز کی پامالی پر بھارت کے خلاف کیا حکمتِ عملی اختیار کی گئی۔ ملک کے اندر فوج اور پولیس باہم دست و گریباں ہیں اور پولیس کے ہاتھوں سیاسی کارکنان اور عام شہری غیرمحفوظ ہیں، ٹرین میں خاتون کے المناک قتل میں ریلوے پولیس اہلکار کا ملوث ہونا بڑا لمحہ فکریہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1129360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش