0
Thursday 18 Apr 2024 06:49

نیشنل سیکورٹی بارے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی درخواست پر ’’ایکس‘‘ کو بند کیا، وزارت داخلہ

نیشنل سیکورٹی بارے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی درخواست پر ’’ایکس‘‘ کو بند کیا، وزارت داخلہ
اسلام ٹائمز۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کیخلاف وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کروا دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی درخواست پر ’’ایکس‘‘ کو بند کیا، قومی سلامتی کیلئے ایکس کو بند کیا، عارضی پابندی کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ وزارت داخلہ نے عدالت میں رپورٹ جمع کرواتے ہوئے استدعا کی کہ درخواست گزار کا کوئی حق سلب نہیں ہوا اسلئے درخواست خارج کی جائے۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایکس کی جانب سے پلیٹ فارم کے غلط استعمال سے متعلق حکومت پاکستان کے احکامات کی پاسداری نہیں کی گئی اس لیے ایکس پر پابندی لگانا ضروری تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ایکس سے چیف جسٹس کیخلاف پراپیگنڈا کرنے والے اکاؤنٹس پر پابندی کی درخواست کی تھی۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چند شر پسند عناصر کی جانب سے امن و امان کو نقصان پہنچانے اور عدم استحکام کو فروغ دینے کیلئے ایکس کو بطور آلہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایکس کی بندش کا مقصد آزادی اظہار رائے یا معلومات تک رسائی پر قدغن لگانا نہیں ہے بلکہ اسکا مقصد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا قانون کے مطابق ذمہ دارانہ استعمال ہے۔
خبر کا کوڈ : 1129395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش