0
Thursday 18 Apr 2024 12:23

آزاد کشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اتھارٹی اور اسلامک ریلیف کے مابین ٹرمز آف پارٹنرشپ پر دستخط کی تقریب

آزاد کشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اتھارٹی اور اسلامک ریلیف کے مابین ٹرمز آف پارٹنرشپ پر دستخط کی تقریب
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اور اسلامک ریلیف کے مابین ٹرمز آف پارٹنرشپ پر دستخط کی تقریب کا انعقاد VTI مظفرآباد میں کیا گیا۔ ٹرمز آف پارٹنر شپ پر اسلامک ریلیف کی جانب سے ایریا انچارج ذیشان مقبول اور ٹیوٹا کی جانب سے پرنسپل ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مظفرآباد زاہد علی قمر نے دستخط کیے۔ اس موقع پر چیئرمین اتھارٹی چوہدری محمد فرید نے خصوصی طور پر شرکت کی اس کے علاوہ اسلامک ریلیف کے نمائندگان اور TEVTA کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ اس معاہدہ کا بنیادی مقصد یتیم اور بے سہارا خاندانوں کے افراد کو ہنرمندی کی تربیت دے کر بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر اسلامک ریلیف کی طرف سے ایریا انچارج ذیشان مقبول نے اسلامک ریلیف کے حوالہ سے آزادکشمیر اور بالخصوص مظفرآباد میں پراجیکٹس کے حوالے سے شرکاء کو بریف کیا اور AJKTEVTA حکام کا شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب سے چیئرمین AJKTEVTA چوہدری محمد فرید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ ملکی حالات میں مسائل اور بے روزگاری سے نبردآزما ہونے کیلئے ایک ہی حل ہے کہ ہم نوجوان نسل اور بے روزگار لوگوں کو ہنرمندی کی طرف راغب کریں تاکہ وہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق ہنرمندی کی مہارتوں کو استعمال کرتے ہوئے اپنے لئے روزگار کے ذرائع پیدا کرسکیں۔ آخر میں چیئرمین TEVTA نے اسلامک ریلیف کے حکام کو اس کاوش پر خصوصی مبارکباد پیش کی اور TEVTA کی جانب سے مکمل طور پر تعاون کا یقین دلایا۔
خبر کا کوڈ : 1129469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش