0
Thursday 18 Apr 2024 22:40

لبنان کے جنوب میں غاصب صیہونیوں کے فاسفورس حملے

لبنان کے جنوب میں غاصب صیہونیوں کے فاسفورس حملے
اسلام ٹائمز۔ لبنان کے ذرائع ابلاغ نے آج صبح ملک کے جنوبی علاقوں میں غاصب صیہونی فوج کے پے در پے حملوں کی خبر دی ہے۔

عرب چینل المنار کے مطابق غاصب صیہونی رژیم کے توپخانے نے ممنوعہ فاسفورس گولہ بارود کا استعمال کرتے ہوئے آج صبح لبنان کے الخیام نامی قصبے کے نواحی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جارحیت پسند صیہونی رژیم کے ڈرون طیاروں نے کفرکلا نامی قصبے کے مرکزی چوک میں بھی 2 میزائل داغے ہیں۔
 
المیادین نے جنوبی لبنان سے اپنے نامہ نگار سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غاصب صہیونی رژیم کے توپخانے نے کفرکلا و العدیسہ کے درمیان واقع تلۃ العویضہ نامی علاقے پر بھی گولہ باری کی ہے۔

بعد ازاں المنار نے یہ اطلاع بھی دی کہ الخیام نامی قصبے کے جنوبی محلے پر توپخانے کے 70 سے زائد گولے اور فاسفورس بم داغے گئے ہیں نیز اس علاقے پر 6 ہوائی حملے بھی ہوئے ہیں جبکہ اطلاعات موصول ہونے تک وہاں بمباری کا سلسلہ جاری تھا۔

-
خبر کا کوڈ : 1129578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش