0
Thursday 10 Nov 2011 21:25

پاکستان نے امریکی دباؤ پر بھارت کی تمام باتیں مان لیں، اکرم ذکی

پاکستان نے امریکی دباؤ پر بھارت کی تمام باتیں مان لیں، اکرم ذکی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت اپنی مرضی کے مطابق ایجنڈا سیٹ کرتا ہے جبکہ سابق سیکرٹری خارجہ اکرم ذکی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کے دباو میں آ کر بھارت کی بہت ساری باتیں مان لی ہیں۔
مالدیپ میں پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان نازک اور پیچیدہ قسم کے معاملات ہیں۔ بات چیت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے، لیکن کیا جن امور پر ہم بات کرنا چاہتے ہیں بھارت بھی اس کیلئے تیار ہے یا نہیں۔ محکمہ خارجہ کے سابق سیکرٹری اکرم ذکی نے کہا کہ مذاکرات میں پیشرفت کا اس وقت پتہ چلے گا جب کشمیر اور پانی کے مسائل پر بات ہو گی۔ اکرم ذکی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی بہت ساری باتیں مان لی ہیں۔ بھارتی صحافی ابھے سار نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں وزرائے اعظم نے ماحول کو خوشنما بنانے کی کوشش کی۔ من موہن سنگھ کا گیلانی کو مین آف پیس کہنا بہت بڑی بات ہے، بات چیت جاری رہی تو معاملات حل ہوں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 112966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش